کاروار:21؍اگست (ایس اؤ نیوز)کونکن ریلوے نگم کی جانب سے ٹکنیشین گریڈ-3کے لئے ہوئی تقرری میں پورے عہدے مہاراشٹرا افراد کے حوالے ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ 54عہدوں میں سے 48پر مہاراشٹراافراد کی تقرری ہوئی ہے تو صرف 6عہدوں پر کرناٹک کے افراد تقرر ہوئے ہیں۔ اس طرح کونکن ریلوے منصوبے کے لئے اپنی زمین کی قربانی دینے والے ساحلی علاقوں کے نوجوانوں کو صرف ٹرین کی سیٹی کی آواز سننے کے علاوہ کوئی موقع نہیں بچاہے۔
کونکن ریلوے نگم کی جانب سے گذشتہ نومبر 24، 22اور23جولائی کو تقرری کا اعلامیہ جاری ہواتھا۔ اعلامیہ کے مطابق الکٹریکل شعبہ کے ٹکنیشین گریڈ-3یا الکٹریکل اِن پے میٹرکس لیول -2کےلئے کل 54عہدوں کے لئے عرضیاں مطلوب تھیں۔ 24نومبر 2020کو 4۔ 22جولائی 2021کو 24اور23جولائی کو 26عہدوں کےلئے تقرری آرڈر جاری کیاگیا ہے۔ کل 54عہدوں میں سے 48عہدے مہاراشٹرا کے حق میں گئے ہیں توکرناٹک کےلئے صرف6عہدے ملے ہیں۔ جتنے بھی تقرر ہوئے ہیں وہ سب کے سب ساحلی علاقے کے بتائے گئے ہیں۔ 22جولائی کو جاری کئے گئے24افراد کے آرڈر میں سے تین کرناٹک کے ہیں تو 23کو جاری کئے گئے کل 26لوگوں میں سے دو کرناٹککے ہیں۔ اور گذشتہ 24نومبر کو جاری کئے گئے تقرری حکم کے مطابق 4میں سے ایک کرناٹک سے تعلق رکھتاہے۔جو بھی کامیابی کے ساتھ تربیتی مدت پوری کرے گا اس کو مستقل کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
کرناٹک ، گوا، مہاراشٹرا اور کیرلا کو جوڑنے والی کونکن ریلوے کی 741کلومیٹر لمبی لائن میں سے 270کلومیٹر کی لائن کرناٹک کے ساحلی علاقوں سے گزرتی ہے۔ جس کے لئے بے شمار زمین کی قربانی دی گئی ہے۔ کچھ عہدے دئیے بھی گئے ہیں تو ان میں سے کوئی بھی بڑا عہدہ نہیں ہے۔ اب ٹکنکل عملے کی تقرری میں بھی مہاراشٹرا والے ہی زیادہ ہیں۔ سی برڈمنصوبہ، کئیگا منصوبے کے لئے اپنی بنیاد کھونےو الوں کو کی حالت ابتر ہے۔ اب اسی طرح کونکن ریلوے منصوبے میں بھی جاری رکھنے پر عوام نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔